وزیرِ مملکت شیریں مزاری کا صحافیوں کے حق میں بل منظور ہونے پر اظہارِ مسرت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ مملکت شیریں مزاری کا صحافیوں کے حق میں بل منظور ہونے پر اظہارِ مسرت
وزیرِ مملکت شیریں مزاری کا صحافیوں کے حق میں بل منظور ہونے پر اظہارِ مسرت

اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کابینہ میں صحافیوں کے حق میں بل منظور ہونے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیرِ مملکت ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ خوشی ہے کہ کابینہ نے صحافیوں اور میڈیا نمائندگان کے لیے بل منظور کرنے کا اصولی فیصلہ کیا۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ یہ بل صحافی برادری کے ساتھ مشاورت سے ترتیب دیا گیا تھا جسے حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت کے عمل میں کچھ وقت بھی لگ گیا۔

وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے بتایا کہ بل پیش کرنے کے لیے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اس وقت  ہم سے درخواست کی تھی جب وہ وزیر اطلاعات تھے۔ 

صحافی برادری اور میڈیا نمائندگان  بل میڈیا نمائندگان کی آزادئ اظہارِ رائے، غیر جانبداری، حفاظت اور دیگر اہم امور کا احاطہ کرتا ہے جس کے تحت حکومت سے صحافی برادری کی حفاظت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

میڈیا نمائندگان بل آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 19 کے تحت شہری و سیاسی حقوق کے لیے مجوزہ قانون سازی کا مطالبہ کرتا ہے جس کے تحت معلومات کی تحقیق، وصولی اور ترسیل سمیت دیگر معاملات پر اہم مطالبات موجود ہیں۔

بل کے مطابق میڈیا نمائندگان کا تعلق پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا یا آرٹ کی کسی بھی قسم سے ہو، ان کی حفاظت حکومت کا فرض ہے۔ بل کے تحت صحافی برادری کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

نظامِ جمہوریت کے تحت ریاست کے چوتھے ستون صحافت کی آزادی کسی بھی جمہوری نظامِ حکومت کے لیے ضروری قرار دی گئی ہے۔ بل کے تحت صحافی برادری پر حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔ 

Related Posts