سعودیہ میں جسم فروشی، پاکستان کے کونسے علاقے کی لڑکیاں شرمناک کام میں ملوث؟ اہم انکشافات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Girls from Multan trafficked to Saudi Arabia for prostitution: Dr. Affan Qaiser
ONLINE

مشہور پاکستانی گیسٹرولوجسٹ اور سماجی تجزیہ کار ڈاکٹر عفان قیصر نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں پاکستانی معاشرے کی اخلاقی، مذہبی اور سماجی زبوں حالی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کئی چونکا دینے والے انکشافات کیے۔

مولانا یوسف جمیل کے ساتھ گفتگو کے دوران انہوں نے معاشرتی بگاڑ کو مذہب سے دوری کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ ہم خود کو مسلمان تو کہتے ہیں، لیکن ہمارے اندر مذہب کا “سافٹ ویئر” ڈیلیٹ ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح موبائل فون سافٹ ویئر کے بغیر کام نہیں کرتا، اسی طرح مذہب کے بغیر انسان کا وجود بھی بے معنی ہو جاتا ہے۔

اس پوڈکاسٹ کا سب سے متنازع اور تشویشناک پہلو وہ لمحہ تھا جب میزبان نے دعویٰ کیا کہ ملتان سے لڑکیاں عمرہ ویزے پر سعودی عرب جا کر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہو رہی ہیں۔ اس بیان نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کو جنم دیا اور عوامی سطح پر بحث چھیڑ دی۔

 

ڈاکٹر عفان نے کہا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا پر پیسے کمانے کی دوڑ لگی ہوئی ہے، جہاں خواتین گھر بیٹھے یوٹیوب اور ٹک ٹاک کے ذریعے ویڈیوز بنا کر پیسے کما رہی ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رات گئے خواتین لائیو سیشن کرتی ہیں، باہر سے رقم آتی ہے، جس کے بعد طلاقیں ہوتی ہیں اور خاندان برباد ہو جاتے ہیں۔

ڈاکٹر عفان قیصر نے کہا کہ آج کے دور میں طلاق کی شرح میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے اور افسوسناک طور پر خواتین سوشل میڈیا پر اپنی طلاقوں کا جشن منا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کی عورت مستحکم گھریلو زندگی کے بجائے ایک آئی فون کو ترجیح دیتی ہے۔ گفتگو کے دوران انہوں نے ایک جملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “مرد تو ہمیشہ ایسے ہی رہے ہیں، اصل مسئلہ آج کی عورت کو سنبھالنے میں ہے۔”

اس پوڈکاسٹ نے پاکستانی معاشرتی رویوں پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں، اور اس کے اثرات مذہبی و سماجی حلقوں میں گہرائی سے محسوس کیے جا رہے ہیں۔

Related Posts