پاکپتن:درندگی کی انتہاء ہوگئی، باپ6ماہ تک مسلسل اپنی بیٹی کو جنسی ہوس کا نشانہ بناتا رہا، پاکپتن تھانہ چک بیدی کے علاقہ سکندر چوک میں متاثرہ لڑکی نے پولیس کو شکایت درج کرائی۔
متاثرہ لڑکی کے مطابق اس کا والد پچھلے چھ ماہ سے مسلسل زیادتی کا نشانہ بنا رہا ہے، متاثرہ خاتون نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اسے انصاف فراہم کرے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پاکپتن تحصیل سکندر چوک کے رہائشی شخص نے اپنی بیٹی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے بعد اس کی عصمت دری کی تھی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ کچھ دیہاتیوں نے پیر کے روز لڑکی کو گھر میں انتہائی غیر مناسب حالت میں دیکھا، جس کے بعد انہوں نے اس کی بڑی بہن کوصورتحال سے آگاہ کیا۔
متاثرہ لڑکی کی بہن نے پولیس کو اس کے بارے میں ساری صورتحال بتائی، متاثرہ لڑکی کی والدہ کا کئی سال پہلے انتقال ہوگیا تھا، جبکہ ایک بھائی گاؤں کے باہر ملازمت کرتا ہے اور دو دیگر بہن بھائی اس سے بہت چھوٹے تھے۔
ابتدائی طبی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس کا والد اس لڑکی کے ساتھ مسلسل زیادتی کرتا رہا ہے، پولیس نے بتایا کہ بچی کو طبی معائنے کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال بھیجا گیا تھا اور اس کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس مشتبہ شخص کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔