ملک میں مہنگی بجلی کی بنیاد پیپلزپارٹی نے رکھی تھی، غلام سرور خان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں مہنگی بجلی کی بنیاد پیپلزپارٹی نے رکھی تھی، غلام سرور خان
ملک میں مہنگی بجلی کی بنیاد پیپلزپارٹی نے رکھی تھی، غلام سرور خان

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرورخان نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی کی بنیاد پیپلز پارٹی نے رکھی مگر اب اس سے زیادہ مہنگاِئی نہیں ہو گی مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے لئے کام جاری ہے اب لوگوں کا مسئلہ مہنگائی نہیں بے روزگاری ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرورخان نے کہا ہے کہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران پی ٹی آئی کا گراف بہت اوپر گیا ہے ہم نے معیشت اپنے پیروں پر کھڑی کر دی ہے۔

غلام سرور خان بجلی مہنگی ہونے کی ذمہ داری پیپلز پارٹی کی حکومت پر ڈالتے ہوِئے کہا کہ تیل مہنگا ہوگا تو بجلی ازخود مہنگی ہوجائے گی مگر اب مہنگائی اس سے زیادہ نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے لئے کام شروع کردیا ہے۔ وفاقی وزیر ہوا بازی نے کہا کہ میرے علم کے مطابق پاکستان میں امریکہ کے پاس اسوقت کوئی ہوائی اڈہ موجود نہیں اور نہ ہی ہم امریکہ کو ڈرون حملوں کے لئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے دیں گے۔

وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ افغانستان کی سرحد پر مکمل طور پر باڑ لگ چکی ہے اب پہلے کی طرح یہاں مہاجرین داخل نہیں ہوں گے اگر خدانخواستہ افغانستان میں جنگی صورتحال ہوئی تو آنے والے مہاجرین کو علیحدہ رکھا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا شیرازہ بکھر چکا ہے اگلی حکومت بھی پی ٹی آئی کی ہی ہوگی۔ ہماری حکومت میں اب انڈسٹری بہترین طور پر چل رہی ہے اب ہمارے کارخانہ دار کو قابل افراد کی ضرورت ہے ہمیں اب ٹکنیکل انسٹیٹیوٹ اور یونیورسٹیز بنانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کنینڈا میں گھر میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 7 پاکستانی جاں بحق ہو گئے

Related Posts