غلام سرور خان کا بیرون ملک موجود پاکستانیوں کو جلد واپس لانے کے عزم کا اعادہ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Search Results Web results Ghulam Sarwar chair a meeting with senior officers
نوازشریف کی رہائی سے متعلق بیان پر وفاقی وزیرچوہدری غلام سرورکونوٹس جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح  کا اجلاس ، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے فرائض سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔

غلام سرور خان کی زیر صدارت اجلاس میں سیکریٹری ہوا بازی حسن ناصر جامی اور دیگر سینئر افسران کو ایوی ایشن ڈویژن کے ذریعہ جاری تحقیقات کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔

سیکریٹری ایوی ایشن نے ایوی ایشن ڈویژن کے امور کے بارے میں وفاقی وزیر کو آگاہ کیااوراجلاس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے فرائض کی سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیاگیا

وفاقی وزیرغلام سرور خان نے سیکریٹری ایوی ایشن کو ہدایت کی کہ وفاقی کابینہ کے فیصلوں کی روشنی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے فرائض الگ کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے۔

غلام سرور خان کو بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے کی جانے والی کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا جبکہ وفاقی وزیر نے بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے تشویش کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:دنیا بھر میں مظاہروں سے کشمیریوں کی پریشانیوں کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔وزیرِ اعظم

غلام سرور خان نے قوم کو خطرے میں ڈالے بغیر انتہائی موثر انداز میں بیرون ملک موجود پاکستانیوں کو واپس لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وفاقی وزیر کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذریعہ تیار کردہ تازہ ترین ایس او پیز کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا اور ہوائی اڈوں پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے وزارت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔

Related Posts