کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کا فیصلہ، غلام نبی میمن پولیس چیف تعینات

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کا فیصلہ، غلام نبی میمن پولیس چیف تعینات
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کا فیصلہ، غلام نبی میمن پولیس چیف تعینات

حکومت نے کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کا فیصلہ کر لیا ہے، غلام نبی میمن کو ایک بار پھر کراچی پولیس کا چیف تعینات کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق موجودہ کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس اے آئی جی (سی ٹی ڈی) کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے جبکہ غلام نبی میمن ان کی جگہ دوبارہ پولیس چیف بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نارتھ کراچی میں کار پر فائرنگ، پی ایس پی کا کارکن قتل

پولیس چیف غلام نبی میمن کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق جاوید اوڈھو اے آئی جی (اسپیشل برانچ) کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔

ماضی میں کراچی پولیس چیف کی حیثیت سے غلام نبی میمن نے کامیابی سے ذمہ داریاں نبھائیں۔ گزشتہ برس مئی کے دوران ان کی جگہ عمران یعقوب پولیس چیف تعینات ہوئے تھے۔

غلام نبی میمن نے بطور پولیس چیف اصلاحات کی بہت کوشش کی۔ شہرِ قائد میں پولیس چیف عمران یعقوب کے دور میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

گزشتہ 10 روز میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 11 شہری قتل ہوئے۔ سندھ حکومت نے اے آئی جی کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔ غلام نبی میمن سے اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کی توقع کی جارہی ہے۔ 

Related Posts