دلوں پر راج کرنے والے معروف قوال غلام فرید صابری کی 27ویں برسی آج منائی جارہی ہے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستانی قوم اپنے فن سے دلوں پر راج کرنے والے مشہور و معروف قوال غلام فرید صابری کی 27ویں برسی آج منا رہی ہے۔

کراچی: پاکستانی قوم اپنے فن سے دلوں پر راج کرنے والے مشہور و معروف قوال غلام فرید صابری کی 27ویں برسی آج منا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق غلام فرید صابری 5 اپریل 1994ء کے روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے، آج غلام فرید صابری کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے 27 برس مکمل ہو گئے۔

سن 1958ء میں جب غلام فرید صابری کی پہلی قوالی میرا کوئی نہیں ہے تیرے سوا ریلیز ہوئی تو پہلی ہی قوالی سے صابری برادران شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ بعد ازاں مقبول صابری اور غلام فرید صابری برادران نے متعدد قوالیاں پیش کیں۔

صابری برادران کی معروف قوالیوں میں بھر دو جھولی مری یا محمدﷺ، سرِ لامکاں سے طلب ہوئی اور تاجدارِ حرم شامل ہیں۔ صابری خاندان قیامِ پاکستان کے وقت بھارت سے ہجرت کرکے کراچی پہنچا تھا۔

سب سے پہلے صابری برادران صوفی بزرگ مبارک شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے عرس میں جلوہ گر ہوئے اور عوام کے سامنے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے داد وصول کی۔ غلام فرید صابری کے انتقال کے بعد صابری برادران کی جوڑی ٹوٹ گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: سالگرہ کی تقریب، صبا قمر کی بولڈ لباس میں تصاویر وائرل

Related Posts