گھوٹکی، پولیس چوکی پر ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ کے علاقے گھوٹکی میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کرکے 2 پولیس اہلکاروں کو شہید اور ایک کو زخمی کردیا جبکہ ڈاکو حملے کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گھوٹکی میں پولیس چوکی پر حملے کا واقعہ پیش آیا، جہاں رات گئے گیمڑو کے مقام پر پنجو میل پولیس چوکی پر ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے جدید اسلحے سے حملہ کردیا۔

ڈاکوؤں کی جانب سے چوکی کو گھیرے میں لے کر شدید فائرنگ کی گئی، ڈاکوؤں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ ڈاکو حملے کے بعد فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن میں 2 ٹی ٹی پی دہشت گرد بھی مارے جانے کا انکشاف

شہید اہلکاروں میں پولیس کانسٹیبل علی گوہر اور کشور کمار شامل ہیں، زخمی پولیس اہلکار عزیز میرانی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی کا کہنا ہے کہ ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پرحملہ کیا اور ہمارے جوان شہید کیے، واقعے کے بعد ضلع بھر سے بھاری پولیس نفری گیمڑو کے علاقے روانہ کر دی گئی اور پولیس ڈاکوؤں کا تعاقب کررہی ہے۔

Related Posts