اسلام آباد کے سب سے بڑے الائیڈ اسپتال پمز میں گھوسٹ ملازمین کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PIMS Hospital Protest

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سب سے بڑے الائیڈ اسپتال پمز میں گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ہے، اس حوالے سے نیفرولوجی کے ڈاکٹرز کی جانب سے وزارت صحت کو ایک خط بھی لکھا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ نیفرولوجی ڈپارٹمنٹ میں کرپشن اورگھوسٹ ملازمین کی بھرتیوں،غیر قانونی تعیناتیوں جیسے سنگین الزامات کی بھرمار ہے، واضح رہے کہ نیفرولوجی وارڈ میں محض آٹھ ڈاکٹرز پر مکمل انحصار کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ تمام ڈاکٹرز کو انتظامیہ نے ملی بھگت سے لمبی چھٹیوں پر بھیج دیا ہے جبکہ نیفرولوجی ڈپارٹمنٹ میں اسٹاف کی کمی ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعدد ڈاکٹرز انتظامیہ کی آشیر باد سے جنرل وارڈ میں ڈیوٹی کرتے ہیں، جبکہ متعدد ڈاکٹرز کی جانب سے ڈیوٹی میں من مانیوں کے بعد اسٹاف ذہنی اضطراب کا شکار ہے۔

یاد رہے کہ خط میں متاثرہ ڈاکٹرز کی جانب سے اس سے پہلے بھی کئی بار اس معاملے کے خلاف آواز اٹھائی مگر انتظامیہ کی جانب سے تمام اس تمام صورتحال پر کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔

Related Posts