بین الاقوامی فٹبالر دوران میچ میدان میں گرنے سے انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بین الاقوامی فٹبالر دوران میچ میدان میں گرنے سے انتقال کرگئے
بین الاقوامی فٹبالر دوران میچ میدان میں گرنے سے انتقال کرگئے

28 سالہ بین الاقوامی فٹبالر رافیل ڈوامینا جن کا تعلق گھانا سے تھا، دوران میچ گرنے کے باعث انتقال کرگئے۔

فٹبالر کے انتقال پر گھانا فٹبال ایسوسی ایشن نے جاری بیان میں اظہار افسوس کرتے ہوئے بتایا کہ گھانا کی بین الاقوامی فٹبال ٹیم کیلئے کھیلنے والے رافیل ڈوامینا ایک میچ کے دوران گرنے کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فٹبالر ڈوامینا کی موت کے بارے میں سرکاری سطح پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں تاہم میچ کی جاری کردہ ویڈیو میں وہ 24 ویں منٹ میں گرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں نوجوان فٹبالر کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے مزید کہا کہ رافیل نے سچے دل سے گھانا کی نمائندگی کی اور آخری سانس تک وہ اپنے ملک کیلئے کھیلتے رہے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کریں گے۔

ورلڈکپ 2023: بھارت کا نیدرلینڈز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طبی عملہ فٹبالر کی دیکھ بھال کے بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے گراؤنڈ سے اسپتال لے جاتا ہے۔

Related Posts