اداکارہ غنا علی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تقریبِ نکاح کی تصاویر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ غنا علی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تقریبِ نکاح کی تصاویر وائرل
اداکارہ غنا علی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تقریبِ نکاح کی تصاویر وائرل

پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ غنا علی شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں جبکہ تقریبِ نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف فنکارہ غنا علی کی تقریبِ نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں تاہم غنا نے تاحال اپنی کوئی تصویر یا ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کرکے شادی کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lollywoodology (@lollywoodologyy)

گزشتہ روز غنا علی نے تقریبِ مہندی سے لی گئی تصویر شیر کی اور مداحوں کو زندگی کے نئے موڑ کے متعلق آگاہ کیا۔ تصویر میں غنا علی پیلے رنگ کے لباس میں ملبوس نظر آئیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ کی ہمشیرہ اور معروف اداکارہ اسراء غزل ساتھی فنکار ساجد شاہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

 اداکارہ اسراء غزل اُشنا شاہ کی بڑی بہن ہیں جو معروف کلاسک اداکارہ عصمت طاہرہ کی صاحبزادی ہیں۔ معروف اداکارہ اسراء غزل نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اپنی شادی کی تصدیق کردی۔

مزید پڑھیں: اُشنا شاہ کی ہمشیرہ اسراء نے اداکار ساجد شاہ سے شادی کر لی

Related Posts