پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی رضا نے اپنے شوہر کے ہمراہ بولڈ تصاویر شیئر کی ہیں جس پر مداحوں نے حیرت کا اظہار کیا۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ غنا علی نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں ایک لیڈیز ہیڈ بینڈ پہنے ہوئے دیکھا گیا۔
تصویر کے کیپشن میں اداکارہ غنا علی نے منفرد انداز میں اپنے شوہر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ مجھے پلمبر بنا سکتے ہیں تو میں بھی آپ کو بچہ بنا سکتی ہوں۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل غنا علی نے ایک ڈانگری پہن کر اپنی تصویر شیئر کی اور کہا کہ جب آپ کا شوہر آپ کو ڈانگری خرید کر پہننے کو دے اور کہے کہ آپ اچھی لگیں گی۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ وہ ڈانگری پہن کر سامنے آجائیں تو شوہر کہتا ہے کہ اب آپ ایک پلمبر لگ رہی ہیں اور پھر آپ کا رخ کچن کی طرف کر دیا جاتا ہے۔
قبل ازیں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غناء علی نے کہا کہ اگر پاکستانیوں کا بس چلے تو ہر تصویر پر فلٹر لگا کر گورے ہوجائیں۔
گزشتہ ماہ اپنے انسٹا گرام پر اداکارہ غناء علی نے پاکستانی قوم کی اپنی رنگت کے متعلق حساسیت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واضح کیا کہ ہر ایک کو گورا ہونے کا شوق لاحق ہے۔
غناء علی نے کہا کہ اگر پاکستانیوں کا بس چلے تو ہر تصویر پر شدید فلٹر لگا کر گورے ہوجائیں۔ میں امید کرتی ہوں کہ یہ رویہ جلد ختم ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں: پاکستانیوں کا بس چلے تو ہر تصویر پر فلٹر لگا کر گورے ہوجائیں۔غنا علی