فیٹف کے فیصلے سے خوشی ہوئی، جلد ملک کے معاشی حالات بہتر ہونگے، حنا ربانی کھر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیٹف کے فیصلے سے خوشی ہوئی، جلد ملک کے معاشی حالات بہتر ہونگے، حنا ربانی کھر
فیٹف کے فیصلے سے خوشی ہوئی، جلد ملک کے معاشی حالات بہتر ہونگے، حنا ربانی کھر

اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ گرے لسٹ سے نکلنے سے ملک کے معاشی حالات کافی حد تک بہتر ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ خوشی ہے فیٹف نے پاکستان کو کلیئر کردیا ہے، فیٹف نے پاکستان کی شرائط پوری کرنے کی کوششوں کو تسلیم کرلیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ فیٹف کا اقدام پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی کڑی ہے اور امید ہے فیٹف کے فیصلے سے پاکستان کی معیشت بہتر ہوگی۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ جلد فیٹف کی ٹیم پاکستان آئے گی اور  امید ہے اکتوبر تک گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل مکمل کرلیا جائیگا، گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

فیٹف کا بیان پاکستان کی عالمی ساکھ کی بحالی کا اعتراف ہے، شہباز شریف

انہوں نے مزید کہا کہ گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے ریاست نے جو کام کیا وہ قابل تعریف ہے، فیٹف نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کی مالی معاونت کو روکا، اب ہم اس پوزیشن میں ہیں کہ دوسرے ملکوں کو بھی معاونت فراہم کریں۔

وزیرِ مملکت نے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اِس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی شرائط مشکل تھیں لیکن خوشی ہے کہ پاکستان نے اِن اہداف کو پورا کرلیا۔

مزید برآں حنا ربانی کھر نے کہا کہ ابھی تو گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل شروع ہوا ہے لہٰذا فیٹف کے معاملے پر جشن منانا قبل از وقت ہوگا، جب کسی ملک کو گرے لسٹ سے نکالا جاتا ہے تو تکنیکی ٹیم کو دورہ کرنا ہوتا ہے۔

Related Posts