پاکستانی شہری گھر بیٹھے صرف 1300 روپے میں ملائیشیا کا سیاحتی ویزا حاسل کرسکتے ہیں تاہم سروس چارج کی مد میں مزید 105 رنگٹ دینے پڑے گے۔
پاکستانی شہریوں کے لیے ملائیشیا جانے کے لیے ویزا کی شرط لازمی ہے تاہم اب کوالالمپورنے ای ویزے کا اجراء بھی شروع کردیا ہے۔
ملائیشیا کے قوانین کے مطابق پاکستانی شہری 6 ماہ کی میعاد کے ساتھ ای ویزا کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔
ملائیشیا کے وزٹ ویزا کے لیے درکار دستاویزات میں6 ماہ تک قابل استعمال پاسپورٹ کے پہلے صفحے کی کاپی، پاسپورٹ سائز تصویر، ہوٹل کی بکنگ، ریٹرن ٹکٹ اور قابل پیسوں کی موجودگی کا ثبوت درکار ہوگا۔
درخواست دہندگان سروس چارجز کے علاوہ 105 رنگٹ (ملائیشیا کرنسی) ویزا پروسیسنگ فیس بھی ادا کریں گے جوکہ ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادا کی جا سکتی ہے۔
پاکستانی سیاحوں کے لیے ملائیشیا کے ای ویزا کی فیس 20 ملائیشین رنگٹ ہے۔ ایک رنگٹ کی قیمت تقریبا 62.92 روپے ہے، الیکٹرانک سنگل انٹری ویزا کی قیمت 1,258 روپے ہے۔