جرمنی کی افغانستان کے لیے انسانی بنیادوں پر مالی مدد، پانچ سو ملین یورو کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

World Bank says donors approve release of $280m for Afghanistan

برلن:جرمنی کی طرف سے افغانستان کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں ہندو کش کی اس ریاست کے لیے انسانی بنیادوں پر مہیا کی جانے والی مالی مدد میں پانچ سو ملین یورو کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ یہ رقم پانچ سو ستاسی ملین امریکی ڈالر کے برابر بنتی ہے۔ اس امر کا اعلان چانسلر انگیلا میرکل نے صنعتی طور پر ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی سیون کی ایک ورچوئل سمٹ کے بعد کیا۔

دوسری جانب افغانستان سے نکالے گئے ہزاروں افراد کی جرمن صوبے رائن لینڈ پلاٹینیٹ میں رامشٹائن کے امریکی فوجی اڈے پر منتقلی کے بعد وہاں اب مزید افراد کو رکھنے کی گنجائش نہیں رہی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس وجہ سے امریکی فوج نے ہندو کش کی ریاست سے خصوصی پروازوں کے ذریعے لائے جانے والے ہزاروں افراد کو اب جرمنی میں ہی اپنے دیگر فوجی اڈوں تک پہنچانا شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت افغانستان کے معاملے میں منفی پروپیگنڈے سے باز رہے، ترجمان افغان طالبان

امریکی فوج نے بتایا ہے کہ اب تک ایسے بہت سے افراد کو جرمن شہر کائزرزلاٹرن میں رائن بیرکس میں پہنچا دیا گیا ہے۔ وہاں عارضی طور پر دو ہزار تک افراد کو رکھنے کی گنجائش ہے۔

Related Posts