راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کا کہنا ہے کہ جنگ میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید مہارت اور تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ میں فیلڈ مشقوں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ کور کمانڈر منگلا اور گوجرانوالہ بھی اس گھڑی ہمراہ تھے۔
سپہ سالار اور ایئر چیف مارشل نے طویل فاصلہ تک مار کرنیوالے اسلحہ کی مشقوں کا معائنہ کیا اور ایئر ڈیفنس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ سپہ سالار نے ایئر ڈیفنس کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور تعریف کی۔
#COAS & #CAS visited field exercise area near Gujranwala today. COAS & CAS witnessed ongoing field exercise, where concepts related to optimum use of Long Range Air Defence weapon systems & airspace management were practiced. The exercise manifested the concept of (1/4) pic.twitter.com/lcUGnTTWvC
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 16, 2020