لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو سی پیک اتھارٹی کا سربراہ بنانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

asim saleem bajwa
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو سی پیک اتھارٹی کا سربراہ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کو پاک چین اقتصادی راہدرای (سی پیک) اتھارٹی کا سربراہ بنانےکیافیصلہ کیا گیا ہے ، سمری وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی گئی۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سدرن کور کی کمانڈ سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ ان کو سی پیک اتھارٹی کا سربراہ بنانے کی سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھجوا دی گئی ہے جسے آئندہ اجلاس میں منظور کر لیا جائے گا، ذرائع کے مطابق ان کی تعیناتی چار سال کے لیے ہوگی۔

سی پیک اتھارٹی کے لیے 3 نام بھیجے گئے ہیں جس میں لیفیٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا بھی نام ہے۔ سٹیبلشمنٹ ڈویژن کو نئے چئیرمین سی پیک اتھارٹی کیلئے وزیراعظم عمران خان کی منظوری کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو انجینئرنگ کور کے کرنل کمانڈنٹ مقررکردیا گیا

مسودے کے مطابق سی پیک اتھارٹی 10 ارکان پر مشتمل ہوگی۔ وزیراعظم اتھارٹی چیئرپرسن، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز، ارکان کی تعیناتی کریں گے ، چیئر پرسن، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور ارکان کی تعیناتی چار سال کیلئے ہوگی، اتھارٹی کا چیف ایگزیکٹو 20 گریڈ کا سرکاری آفسر ہو گا۔

Related Posts