سندھ حکومت چور اور وفاقی حکومت نااہل ہے، سردار عبدالرحیم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

GDA leaders held a press conference in KPC

کراچی :گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے واضع کیا ہے کے کراچی لاوارث نہیں، ہم اس کے وارث ہیں، کراچی کی عوام پیر صاحب پگارا کے ساتھ ہے،سندھ حکومت چور اور وفاقی حکومت نااہل ہے، وفاقی حکومت نے ہم سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے۔

ان خیالات کا اظہار جی ڈی اے کے انفارمیشن سیکریٹری سردار عبدالرحیم ،عرفان اللہ مروت،ایم پی اے نصرت سحر عباسی، نند کمار گوکلانی، این پی پی کے جنرل سیکریٹری نعیم الرحمان،فنکشنل لیگ سندھ کے نائب صدر سید شفقت حسین شاہ، کراچی کے کنوینئر بیرسٹر ارشد بلوچ نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جی ڈی اے کے ترجمان سردار رحیم نے کہا کے حکومتوں کی نااہلی کے باعث عوام مشکل سے گزرہے ہیں، عوام کا جینا محال ہوگیا ہے ،بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام تنگ آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کے کراچی لاوارث نہیں پیر صاحب پگارا شہر کے وارث ہیں، کے الیکٹرک کو ختم کرکے دیگر کمپنیوں کو بجلی فراھم کرنے کا لائسنس دیا جائے۔

اس موقع جی ڈی اے کے رہنما پر عرفان اللہ مروت کہا ہےکہ ہم حکومت کے اتحادی ضرور ہیں مگر اتحاد رہ بھی سکتا ہے اور ختم بھی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے خود لوڈ شیڈنگ اور کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، ہم کس کے پاس جائیں پی ٹی آئی والے اور پیپلز پارٹی والے دو سالوں سے آپس میں لڑرہے ہیں،صوبائی حکومت کے کارنامے جے آئی ٹی میں سامنے آرہے ہیں۔

عمران خان کو عوام کا دکھ ہے پر انہوں نے حکومت بچوں کے حوالے کردی ہے جو سارا دن ڈگ ڈگی بجا رہے ہیں،ہمیں عمران خان سے بڑی امیدیں وابستہ تھی مگر ہم سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے،بجلی ہے نہیں اور بل ہزاروں میں دیا جارہا ۔

سردار عبدالرحیم نے کہا کہ صوبائی حکومت چور اور وفاقی حکومت نااہل ہے، معمولی بارش نے حکومت کی قلعی کھول دی ہے،عوام کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کراچی کا کے الیکٹرک آفس کے باہر دوسرے روز بھی دھرنا

ہم وفاقی حکومت سے الگ نہیں ہورہے ہم ان کو صحیح سمت میں لانا چاہتے ہیں،  ہم نے وفاقی حکومت کے سامنے یہ تجویز رکھی ہے کے دیگر الیکٹرک کمپنیوں کو بھی لائسنس دیا جائے۔

Related Posts