کراچی میں جی سی این پی نے آن لائن تربیتی پروگرام منعقد کیا جس کے دوران شرکاء کو سی او پی لکھنے کے فن پر آگہی دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلوبل کومپیکٹ نیٹ ورک پاکستان (جی سی این پی) کے زیراہتمام سی او پیز اور سی او ایز رائٹنگ پر آن لائن ٹریننگ پروگرام منعقد ہوا جس کا مقصد کاروباری اور غیر کاروباری افراد کو کمیونیکیشن آن پروگریس اور کمیونیکیشن آن انگیجمنٹ کی تیاری اور اَپ لوڈ کرنے سے متعلق معاونت فراہم کرنا تھا۔
تربیتی سیشن کا انعقاد پاک عرب ریفائنری (پارکو) کے سربراہ کارپوریٹ کمیونیکیشن، کارپوریٹ ٹرینر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر گلوبل کومپیکٹ نیٹ ورک پاکستان(جی سی این پی) فصیح الکریم صدیقی نے کیا۔جی سی این پی کی سیکریٹری نزہت جہاں نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور یو این جی سی دستخطوں کیلئے اعزازی تربیتی پروگرام کی وضاحت کی۔
پاک عرب ریفائنری (پارکو) کے سربراہ کارپوریٹ کمیونیکیشن اور کارپوریٹ ٹرینر سلمان ذاکر نے سی او پی کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئےشرکاء کو سی او پی لکھنے کے فن اور مہارت کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ اس دوران سی او پی ڈاکومینٹیشن کی کچھ اچھی مثالیں بھی پیش کی گئیں اور سی او پی کی آن لائن تیاری اور اَپ لوڈنگ سکھائی گئی۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر جی سی این پی فصیح الکریم صدیقی نےنان بزنس شرکاء کیلئے سی او ای پیش کرنے کی اہمیت اور سسٹم میں سی او ایزرائٹنگ اور اپلوڈ کرنے کے طریقہ کار کی وضاحت کی اور شرکاء کوبتایا کہ ای میل کےذریعے سی او پیز جمع کروانا اس کی ضرورت کو پورا نہیں کرتا اور اسے یو این جی سی کے ذریعے پہلے ہی فراہم کردہ کمپنی پروفائل کے ذریعے ویب پورٹل پر اپ لوڈ کیا جاناچاہیے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر گلوبل کومپیکٹ نیٹ ورک پاکستان زبیرباوانی نے 2021ء کے بعد نیٹ ورک کے ذریعے آنے والے ایونٹس اور سرگرمیوں کے بارے میں پریزنٹیشن پیش کی جس میں ویبینارز، پوڈ کاسٹ، ایس ڈی جی روڈ شوز، ایس ڈی جی لاؤنج اور گلوبل کومپیکٹ نیٹ ورک پاکستان کی آئندہ سالانہ جنرل میٹنگ بھی شامل ہے۔
شرکاء نے پورے سیشن میں سی او پی سیکھنے کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیااور نیٹ ورک کی آئندہ سرگرمیوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ کوآرڈینیٹر جی سی این پی ندا احمد صدیق نے ایونٹ میں معاونت کی۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگی ایل این جی کے باعث برآمدات متاثر ہونگی، میاں زاہد حسین