ہنزہ: گلگت بلتستان پاکستان کے شمال میں واقع قدرتی خوبصورتی سے مالامال پہاڑی علاقہ ہے جہاں خطے میں کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے باکسنگ کے پہلے بین الاقوامی ٹورنامنٹ کا آغاز کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ، انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات، فلپائن، نائیجیریا، ملائشیا، افغانستان، کیمرون اور کوریا سمیت 10 ممالک کے ایتھلیٹس ہفتے کے روز گگت کے لالک جان اسٹیڈیم میں ہونے والے مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔
افتتاحی سیشن میں ولڈ باکسنگ ایسوسی ایشن (ڈبلیو بی اے) کے ایشیا ویلٹر ویٹ چیمپین شپ کے مقابلے دیکھنے کیلئے سیکڑوں افراد کا ہجوم اسٹیڈیم میں امنڈ آیا۔ 2 روز بعد سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کردی گئی۔
https://twitter.com/bruva_k/status/1535720006431940613