ووٹنگ کی تیاریاں شروع، گلگت بلتستان میں عام انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ووٹنگ کی تیاریاں شروع، گلگت بلتستان میں عام انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے
ووٹنگ کی تیاریاں شروع، گلگت بلتستان میں عام انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے

اسلام آباد: صدرِ ممملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انتخابات کے انعقاد کی منظوری دے دی، نئی قیادت کیلئے ووٹنگ ہوگی جس کی تیاریاں شروع ہو گئیں، گلگت بلتستان میں عام انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان اسمبلی کیلئے عام انتخابات کے انعقاد کی منظوری دی ہے۔ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات رواں برس 15 نومبر کو ہوں گے۔ وزیرِ اعظم عمران  خان کی طرف سے بھجوائی گئی سمری صدرِ مملکت نے منظور کرتے ہوئے اس پر دستخط کردئیے۔

قبل ازیں گلگت بلتستان کے انتخابات 18 اگست کو ہونا تھے، تاہم انتخابات کو  قانونی پیچیدگیوں کے باعث مؤخر کردیا گیا، 30 مارچ کو سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں انتخابات کے انعقاد کی باضابطہ اجازت دی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت گلگت بلتستان آرڈر 2018ء میں ترمیم کی اجازت دی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کا فیصلہ پارلیمان میں ہونا چاہئے۔مریم نواز

Related Posts