اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ بچوں کا قبرستان بن چکا ہے۔
یونیسیف کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک کم از کم 940 بچے لاپتہ ہیں۔
200 بار خالی کرنے کی دھمکیاں…… اسرائیل غزہ کے الشفا اسپتال کو کیوں تباہ کرنا چاہتا ہے؟
بچوں کے عالمی ادارے کے مطابق غزہ میں پانی کی کمی کے سبب بڑے پیمانے پر شیرخوار بچوں کی اموات کا خطرہ ہے، علاقے میں نارمل پانی کی فراہمی کا صرف 5 فیصد دستیاب ہے۔
عالمی ادارے نے مزید کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کی اجازت دی جائے۔