شاہد آفریدی سے متعلق سوال کرنے پر گوتم گمبھیر بھارتی صحافی پربرس پڑے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہد آفریدی سے متعلق سوال کرنے پر گوتم گمبھیر بھارتی صحافی پربرس پڑے
شاہد آفریدی سے متعلق سوال کرنے پر گوتم گمبھیر بھارتی صحافی پربرس پڑے

نئی دہلی: بھارتی ٹیم کے سابق بیٹر گوتم گمبھیر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے متعلق سوال کرنے پر بھارتی صحافی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بھارتی ٹیم کے سابق بیٹر گوتم گمبھیر کی سوشل میڈیا پر ایک بھارتی پروگرام کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی کھلاڑی کے ساتھ سابق آل راؤنڈر محمد عرفان بھی بطور مہمان موجود ہیں۔

بھارتی صحافی کی جانب سے شاہد آفریدی سے متعلق سوال کیا گیا جس پر گوتم گمبھیر آگ بگولہ ہوگئے، انہوں نے خاتون صحافی سے کہا کہ آپ آفریدی کی بات کیوں کررہی ہیں۔

میری تو شین واٹسن سے بھی انٹریکشن ہوئی ہے، ایسی تو میری ویرات کوہلی سے بھی ہوئی ہے، مچل جانسن سے بھی ہوئی ہے رکی پونٹنگ سے بھی ہوئی ہے۔

خاتون میزبان کی جانب سے گوتم کو مزید اکسانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ بات تو آپ بھی جانتے ہیں کہ شاہد آفریدی بات بات میں کشمیر کا اشو اٹھاتے ہیں، جس پر گوتم گمبھیر نے کہا کہ اگر لوگ شاہد آفریدی کی خبر نہیں چلائیں گے تو کسی کو پتہ نہیں چلے گا کہ وہ کیا بول رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 42 رنز سے شکست دیدی

سابق بھارتی کرکٹر نے کہاکہ آپ شاہد آفریدی کے لیے بات اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ آپ کو بھارت اور پاکستان کے حوالے سے ٹی آر پی چاہیے۔

Related Posts