کراچی، فرئیر ہال کے گرد دیوار کی تعمیر سے سوشل میڈیا صارفین ناخوش

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، فرئیر ہال کے گرد دیوار کی تعمیر سے سوشل میڈیا صارفین ناخوش
کراچی، فرئیر ہال کے گرد دیوار کی تعمیر سے سوشل میڈیا صارفین ناخوش

کراچی میں فرئیر ہال کے گرد دیوار اور گیٹ کی تعمیر پر سوشل میڈیا صارفین نے ناخوشی کا اظہار کیا ہے جس کی وجہ بظاہر فرئیر ہال کا نظارہ کرنے میں بصری رکاوٹ نظر آتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معروف صحافی سحر بلوچ نے کہا کہ فرئیر ہال وہ جگہ ہے جو ہر شخص کیلئے کھلی ہے۔ کراچی میں بہت سے گیٹ اور رکاوٹیں بن چکی ہیں، اب ہمیں مزید کی ضرورت نہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:

گرے لسٹ سے اخراج،ایف اے ٹی ایف کے دورے کے منتظر ہیں۔بلاول

غور طلب بات یہ ہے کہ فرئیر ہال پر گیٹ کی تعمیر سے حکومت کیا مفادات حاصل کرنا چاہتی ہے؟ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ فرئیر ہال پر تعمیرات بھدی اور بد صورت ہیں جو عمارت کے حسن کو خراب کرنے کا باعث ہیں۔ 

ماروی مظہر کا کہنا ہے کہ فرئیر ہال کراچی کے تمام طبقوں کیلئے سب سے جمہوری اور قابلِ استعمال عوامی مقام ہے جہاں گیٹ اور آرک کی تعمیر سے عوامی مقام کو عوام کی پہنچ سے دور کیا جارہا ہے۔ 

دانش مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ فرئیر ہال کے گرد دیوار کی تعمیر کراچی کے خلاف جرم کے مترادف ہے۔ کراچی دنیا کا بھدا ترین شہر بن جائے گا جہاں سب کو صرف دیواریں ہی دیواریں نظر آئیں گی۔ 

Related Posts