میٹر رینٹ میں بے تحاشہ اضافے سے گیس کی قیمت 2 گنا تک بڑھنے کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: سوئی ناردرن نے میٹر رینٹ میں بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں گیس کی قیمت 2 گنا تک بڑھ جانے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن کمپنی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد میٹر کے ماہانہ رینٹ میں بھی اضافہ کردیا جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائیگا، محسن نقوی

سوئی ناردرن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گیس میٹر کا ماہانہ کرایہ 40 روپے سے بڑھا کر 500روپے کردیا گیا ہے۔ صارفین گیس استعمال نہ کریں تو ماہانہ 500روپے دینے ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 500روپے میٹر رینٹ کے چارجز جنوری 2023ء سے لاگو کیے جارہے ہیں۔ صارفین 3 ماہ کے بقایا جات، میٹر ینٹ اور گیس ٹیرف کی اضافی رقم بھی ادا کریں۔

صارفین کو مقررہ رقم ہر ماہ گیس بلز میں شامل کرکے بھجوانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کہا کہ گیس کم استعمال کرنے والے صارفین میٹر رینٹ سے مستثنیٰ ہیں۔

ترجمان ناردرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم نے اوگرا کا فیصلہ لاگو کیا ہے جس کا اطلاق نومبر اور دسمبر میں 0.9کیوبک ہیکٹر سے کم گیس استعمال کرنے والوں پر نہیں ہوگا۔

Related Posts