ملک میں کڑاکے دار سردی، بلوچستان میں گیس لائنوں میں جم گئی، کراچی کا موسم کیسا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gas Lines Freeze in Balochistan; What's the Weather Like in Karachi?

پاکستان کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ بلوچستان میں منفی درجہ حرارت کے باعث سوئی سدرن گیس (ایس ایس جی سی) کی پائپ لائن جم گئی ہے جس کے نتیجے میں کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں گیس کی سپلائی متاثر ہوگئی ہے۔

ایس ایس جی سی کے ترجمان نے بتایا کہ اٹھارہ انچ قطر کی لائن پر نصب کنٹرولرز کی آئسنگ کی وجہ سے منجمد ہو گئے ہیں اور پائپ لائن 130 کی بجائے صرف 20 پی ایس آئی جی پر کام کر رہی ہے۔ تکنیکی ٹیمیں صبح چھ بجے سے اس مسئلے پر کام کر رہی ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں کوئٹہ شہر کے کچھ حصے، نواں کلی، پشین، کچلاک، بوستان اور زیارت شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

سپلائی لائنیں پھٹ گئیں، ہائیڈرنٹ بھی بند، کراچی میں پانی کا شدید بحران، شہری بوند بوند کو ترس گئے

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی سردی کا غالب رجحان رہے گا، جبکہ خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں برفباری متوقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید سردی اور ابر آلود موسم کی توقع ہے۔

کراچی میں آج کا درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔ شہر میں دن بھر موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے تاہم رات کے وقت درجہ حرارت مزید گر سکتا ہے۔

Related Posts