ہنگو، گھر میں آتشزدگی اور دم گھٹنے سے میاں بیوی، بیٹی اور 3 بچے جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہنگو، گھر میں آتشزدگی اور دم گھٹنے سے میاں بیوی، بیٹی اور 3 بچے جاں بحق
ہنگو، گھر میں آتشزدگی اور دم گھٹنے سے میاں بیوی، بیٹی اور 3 بچے جاں بحق

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں واقع ایک گھر میں گیس بھر جانے کے باعث آگ لگ گئی، دم گھٹنے کے باعث میاں بیوی، بیٹی اور 3 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ ہنگو کے علاقے گلشن کالونی میں پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوئے جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔آگ کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث لگی۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کراچی سائٹ ایریا، سیمنز چورنگی کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی

کراچی، گھر میں آگ لگ گئی، دم گھٹنے سے 2خواتین سمیت 5افراد جاں بحق

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد رات کو سردی سے بچنے کیلئے گیس ہیٹر لگا کر سو گئے تھے۔ رات کے وقت ہیٹر کی گیس کمرے میں بھر جانے کے باعث تمام افراد کا دم گھٹ گیا۔میاں بیوی، بیٹی اور 3 بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایسا ہی ایک واقعہ کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں پیش آیا جہاں گھر میں آگ لگ گئی، دم گھٹنے کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

رواں برس اگست کے دوران یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں میراں شاہ روڈ پر واقع ایک گھر میں پیش آیا۔ آگ لگنے سے پیدا ہونے والے دھوئیں کی وجہ سے دم گھٹنے سے 2 خواتین سمیت 5افراد جاں بحق ہوئے۔

 

Related Posts