ڈولمن مال اور دیگر نجی اداروں کو نوازنے کیلئے کراچی میں گھروں کی گیس بند

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gas for Karachi households cut off to reward Dolmen mall, private entities
SSGC

کراچی: شہر قائد میں گیس کی فراہمی میں بھی اقرباء پروری، ایس ایس جی سی نے کراچی میں  گھروں کی گیس بند کرکے ڈولمن مال اوردیگر نجی اداروں کو نوازنا شروع کردیا۔

گیس کی تقسیم کی پالیسی کے مطابق گھریلو صارفین پہلے، ایکسپورٹ انڈسٹری دوسرے، مقامی انڈسٹری تیسرے ، سی این جی سیکٹرچوتھے جبکہ کیپٹو پاور کو پانچویں نمبر پر گیس فراہم کی جاتی ہے۔

gasbill_1386875996_202110_20211119115144

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کراچی میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی معطل ہے، سی این جی اسٹیشن بند ہیں جبکہ انڈسٹریز کو بھی گیس کی فراہمی میں رکاوٹیں درپیش ہیں تاہم پانچویں درجہ پر آنیوالے کیپٹو پاور کے ڈولمن مال کو خلاف ضابطہ گیس کی فراہمی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس ایس جی سی نے گزشتہ ماہ ڈولمن مال کو 10150اعشاریہ 755 ایم ایم بی ٹی یو گیس دی جبکہ ڈولمن مال کے علاوہ دیگر نجی اداروں کو گیس کی فراہمی کاسلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:کیا گیس لوڈشیڈنگ کے بعد کراچی بجلی بحران کی جانب بڑھ رہا ہے؟

دوسری جانب شہر قائد میں گیس کا بحران شدت اختیار کرچکا ہے، عوام گھروں میں لکڑیاں اور مہنگے ایل پی جی سلنڈر پر کھانا بنانے پر مجبور ہیں جبکہ ایس ایس جی سی من پسند اداروں کو نوازنے میں مصروف ہے۔

Related Posts