کراچی میں گھریلو صارفین کیلئے گیس مکمل بند، چولہے ٹھنڈےپڑگئے

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
Gas crisis in Karachi

کراچی:ملک کے دیگرشہروں کی طرح کراچی میں بھی گھریلوصارفین کوگیس کی بندش کاسامنا، کھاناتیارکرنے میں خواتین مشکلات کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں کورنگی، لانڈھی، محمود آباد،کراسنگ، قیوم آباد، انڈسٹریل ایریا، مہران ٹاؤن ،شاہ فیصل کالونی سمیت مختلف علاقوں میں صبح 6 بجے سے گیس کی سپلائی معطل ہے۔

مزید پڑھیں:عوام تیاری کرلیں!اگلا سال اس سے بھی بدترہوگا

سوئی سدرن گیس کمپنی نے سپلائی معطل کرنے سے متعلق صارفین کو پیشگی اطلاع نہیں کی ، ہفتے کی صبح 6 بجے معطل کی جانے والی سوئی گیس کی سپلائی تاحال بحال نہیں کی گئی، مخصوص اوقات میں سوئی گیس کی فراہمی بند کرنے کی بجائے دن بھر سپلائی معطل کرنے سے صارفین کو کھانا پکانے سمیت مختلف مسائل کا سامنا ہے۔

خواتین نے بتایاکہ نہ صرف دن میں بلکہ رات کے اوقات میں بھی گیس آنے کاانتظارہوتاہے، گیس آئے توکھاناتیارہوورنہ بازارسے ہی خریدناپڑتاہے۔

گزشتہ دنوں وفاقی وزیرتوانائی نے بیان دیاتھاکہ سردموسم میں دن میں صرف تین بارگیس میسرہوگی مگریہاں معمولی ٹھنڈنے ہی چولہے ابھی سے ٹھنڈے کردیے ہیں دوسری جانب جلانے کی لکڑی کے نرخ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے تکلیف دے رہی ہے۔

Related Posts