گیس کے بلوں میں اضافہ، صارفین پر مہنگائی کا نیا بم گرادیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gas crisis intensifies in Karachi with unannounced loadshedding and low pressure
(فوٹو؛ فائل)

حکومت نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کے بلوں میں فکسڈ چارجز میں اضافہ کر دیا ہے، اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا، جس کی صدارت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 400 سے بڑھا کر 450 روپے کر دیے گئے ہیں جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے یہ چارجز 1000 سے بڑھا کر 1400 روپے کر دیے گئے۔

ایسے صارفین جو روزانہ ڈیڑھ کیوبک میٹر سے زیادہ گیس استعمال کرتے ہیں، ان کیلئے فکسڈ چارجز 2000 سے بڑھا کر 2400 روپے ماہانہ کر دیے گئے ہیں۔

ای سی سی نے گیس پر چلنے والے پاور پلانٹس اور صنعتی صارفین کے لیے بھی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ کی منظوری دی ہے۔

اسی اجلاس میں چھوٹے کسانوں کے لیے ایک قرض اسکیم کی بھی منظوری دی گئی ہے، جس کے تحت 14 اگست سے 7 لاکھ 50 ہزار کسانوں کو قرض دیا جائے گا، اور تین سال میں 300 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے۔

Related Posts