لاہور میں خاتون بیوٹیشن کو گھر بلا کر اجتماعی زیادتی، 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Accused arrested for molesting 4-year-old boy in Karachi private school

لاہور میں خاتون بیوٹیشن کو گھر پر بلانے کے بعد مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی ہوئی جس پر 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں پیش آیا جہاں کی رہائشی بیوٹیشن کا کہنا ہے 4 ملزمان نے میرے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتے رہے۔

مقامی پولیس کو اپنی درخواست میں بیوٹیشن کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں 4 افراد نے ایک خاتون کا میک کرانے کیلئے گھر بلایا، نشہ آور جوس پلا کر بے ہوش کردیا اور اجتماعی زیادتی کی گئی۔

درخواست میں بیوٹیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان نے اجتماعی زیادتی کے بعد میری نازیبا ویڈیو بنائی تاکہ مجھے بلیک میل کرسکیں۔ ملزمان 6 ماہ تک مجھے بلیک میل کرتے رہے۔مجھے ایک نرس کے گھر پر بلایا گیا تھا جہاں اجتماعی زیادتی ہوئی۔ 

پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں خاتون نرس سمیت 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، واقعے کے حقائق جلد عوام کے سامنے لائیں گے۔ جرم ثابت ہونے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں ریٹائرڈ پولیس آفیسر نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی جس پر پولیس نے ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کر لیا۔

ملیر سٹی تھانے میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ پولیس آفیسر مفت خور ہے جس نے خاتون کو ہراساں کیا ہے۔ اردو نگر، ملیر کے قریب کیبن سے مفت میں سگریٹ اور پان لے جایا کرتا تھا۔

مزید پڑھیں: ریٹائرڈ پولیس افسر کی زیادتی کی کوشش، ہراسگی کا مقدمہ درج

Related Posts