راولپنڈی :خانپور میں خاتون کی عزت لوٹ کر ملزمان نے خاتون اور اس کے اہل خانہ کے خلاف قتل کا مقدمہ کروادیا، متاثرہ خاتون نے وزیراعظم عمران خان سے مدد مانگ لی۔
خان پور کی رہائشی الشبع نے بتایا میں عرصہ دراز سے خان پور میں رہائش پذیر ہوں اور ایک مزدور اور غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں ، 2 مہینے پہلے میری والدہ ہمسایہ کے گھر گئی تھی اور میں گھر پر اکیلی تھی کے اچانک کچھ لوگ وسیم عباسی، نعیم عباسی ، راجو ،شاہد اور راشد بھٹہ آگئے اورگن پوائنٹ کی مدد سے مجھے اغوا کرکے مطیع الرحمٰن کے پاس لے گئے اور میری عزت سے کھیلتے رہے ۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے ہمت کر کے جب ان سب کے خلاف پولیس میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا اور ایف آئی آر کروائی تو آئے دن یہ لوگ پھر مجھے بلیک میل کرتے رہے اور مجھے جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے رہے کہ اپنی ایف آئی آر واپس لے لو ورنہ ہم تمہیں جان سے مار دیں گے ۔
یہ خبر سنتے ہی خان پور کا رہائشی ارشد نامی شخص جو ہارٹ اٹیک بقضائے الٰہی سے وفات پا گیا ہے جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی ہارٹ اٹیک قرار دیا گیا ہے ان سب نے مل کر میرے بھائی اور چاچو کے اوپر 302 کا جھوٹا مقدمہ کروا دیا ہے اور آئے دن مجھے اور میرے گھر والوں کو دھمکیاں بھی دیتے رہتے ہیں کہ تم لوگ ہمارے بچھائے ہوئے جال سے بچ نہیں سکتے ۔
خاتون کاکہنا ہے کہ میں قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر حلف دیتی ہوں کہ یہ جو 302 کی ایف آئی آر میرے چاچو اور میرے بھائی کے اوپر ان لوگوں نے کروائی ہے یہ سراسر جھوٹی ہے۔
مزید پڑھیں:راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں میرٹ پامال، جونیئر ڈاکٹرایگزیکٹیو ڈائریکٹر تعینات