لاہور میں سڑک پر کھڑی لڑکی کے ساتھ 6 افراد نے اجتماعی زیادتی کی، جس کے خلاف مقدمہ تو درج کر لیا گیا تاہم ملزمان تاحال مفرور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے مانگٹا نوالا میں پیش آیا جہاں جڑانوالہ روڈ پر لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی۔لڑکی بس خراب ہونے کے باعث سڑک پر کھڑی تھی جسے سفاک ملزمان نے اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
سڑک پر کھڑی لڑکی کو کار پر سوار 6 ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے جن کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔ پولیس کے مطابق لڑکی کو کار سوار افراد نے لفٹ دینے کے بہانے اپنے ساتھ بٹھایا۔
مقامی پولیس کے مطابق مذکورہ کار سوار ملزمان نے لڑکی کو زبردستی نشہ پلایا جس کے بعد اجتماعی جنسی زیادتی کی۔ یہ واقعہ 24 ستمبر کو پیش آیا جس کے 1 ہفتے کے بعد بھی پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ڈکیتی کی واردات، 1 ملزم گرفتار، 3 فرار