لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت دیگرشہروں میں قانونیت بڑھنے لگی، ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا،ڈاکو گھر لوٹ کر خاتون کو بھی اغوء کرکے لے گئے۔
لاہور کے بلال گنج میں 7سے 8افراد کا گروہ ایک کار اور دو موٹر سائیکلوں پر ایک گھر میں پہنچا اور اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا۔گروہ نے مبینہ طور پر گھر سے قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہونے سے پہلے 22 سالہ خاتون کو اغوا کر لیا۔
مغوی خاتون کے بھائی نے مقامی پولیس اسٹیشن میں ڈکیتی اور اغوا کی شکایت درج کرائی۔ اپنی شکایت میں انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے گھر سے قیمتی سامان لوٹنے کے علاوہ خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اورجاتے ہوئے ایک خاتون کو اغواء کرکے لے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں کی شادی کے گھر میں ڈکیتی، دلہن کی عزت بھی لوٹ لی