لڑکیوں کے اغوا اور جسم فروشی میں ملوث گروہ بے نقاب، 3کارندے گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لڑکیوں کے اغوا اور جسم فروشی میں ملوث گروہ بے نقاب، 3کارندے گرفتار
لڑکیوں کے اغوا اور جسم فروشی میں ملوث گروہ بے نقاب، 3کارندے گرفتار

لاہور: پولیس نے راولپنڈی میں جسم فروش مافیا اور لڑکیوں کے اغواء میں ملوث گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے تین ممبران کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق گروپ کے دوسرے ارکان میں نجم السحر،شبانہ کوثر،مریم،عروج،جویریہ،ارسہ سلیم شامل ہیں، گروہ کے دیگر ممبران کمسن لڑکیوں کو اغوا کر کے ان سے جسم فروشی کرواتے ہیں۔

عبدالرحمان نامی ملزم پر راولپنڈی میں بھی مقدمہ درج ہے، جو لڑکیوں کی برہنہ ویڈیو بنا کر انٹر نیٹ پر فروخت بھی کرتے ہیں، لڑکیوں کے اغوا میں میریٹ ہوٹل کا ملازم ابرار اور شاہد درزی بھی شامل ہے۔

ملزم رضوان نواز،نعیم شہزاد،ابرار کی گرفتاری کے لیے اسپیشل یونٹ راولپنڈی روانہ ہوچکا ہے، ملزمان قانون سے بچنے کے لیے،اغوا شدہ لڑکیوں کا گروہ کے ممبران سے فرضی نکاح کروادیتے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق لڑکیوں کو بلیک میل بھی کیا جاتاہے اور ان کو نشہ دیا جاتا ہے، ملزمان میں خواتین بھی شامل ہیں،میڈیا میں تمام ملزمان کی تشہیر کی جائے گی، تشہیر کا مقصد شہریوں کو ان کے جھانسے سے دور رکھنا ہے۔

مزید پڑھیں:فورسز کی کارروائی میں اہم مطلوب دہشت گرد گرفتار، دو ہلاک

پولیس ملزمان کی پشت پناہی کرنے والے افراد اور پولیس ملازمین کے خلاف بھی بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts