پی ڈی ایم نے استعفے دے دیئے تو حکومت کا کام تمام ہو جائے گا، مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PDM

بہاولپور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، اگر عوام کے سمندرکواسلام آبادکی طرف موڑدوں توجعلی وزیراعظم کومنہ چھپانےکی جگہ نہیں ملےگی،پی ڈی ایم نے استعفے دے دیئے تو حکومت کا کام تمام ہو جائے گا۔

مریم نوازنے بہاولپور میں پی ڈی ایم کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپورنےفیصلہ سنادیا ہے،حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، اگر اس سمندرکواسلام آبادکی طرف موڑدوں توجعلی وزیراعظم کومنہ چھپانےکی جگہ نہیں ملےگی،فضل الرحمان حکم کریں توٹھاٹھے مارتےعوام کاسمندراسلام آبادکی طرف موڑدوں۔

انہوں نے کہا کہ نواز دور میں آٹا 35 روپے کلو تھا، آج 90/80 روپے کلو ہے، نوازشریف دور میں چینی 52 روپے تھی، آج 120 روپے کلو ہے، مرغی کو چھوڑو لوگ سبزی کھانے کے قابل بھی نہیں، ڈھائی سال بعد ہاتھ کھڑے کردیےکہ مجھے کام نہیں آتا۔

مریم نواز نے کہا کہ دوسرےصوبے کہتے تھے جب تک پنجاب کھڑا نہیں ہوگا تبدیلی نہیں آئےگی،مجھے احساس ہے، یہی احساس سب کو کھینچ کر لایا ہے، پی ڈی ایم نے استعفے دے دیئے تو حکومت کا کام تمام ہو جائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ کیا آٹا چینی چوری کو تبدیلی کہتے ہیں؟ ،ایل این جی کے 122 ارب کے ڈاکے کو تبدیلی کہتے ہیں؟،کیا مہنگی گیس جو آتی نہیں اسے تبدیلی کہتے ہیں؟،کیا مہنگی ترین بجلی کو تبدیلی کہتے ہیں؟،کیا 27 ارب کی4میٹرو جو چلتی کم اور جلتی زیادہ ہے اسے تبدیلی کہتے ہیں؟۔

انہوںنے کہا کہ کیا غریب کے چولہے کی آگ بجھانے کو تبدیلی کہتے ہیں؟ ،کیا کشمیر فروشی کو تبدیلی کہتے ہیں؟ ،نالائقی اور نااہلی کے سمندر کو تبدیلی کہتے ہیں؟،کیا منہگائی کے اس طوفان کو تبدیلی کہتے ہیں؟۔

ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ بلوچستان میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے شہید کردیے گئے، مچھ میں معصوم کان کنوں کابہیمانہ قتل اس بات کا ثبوت ہےکہ دہشت گردی کےجس فتنے کومسلم لیگ ن نےکچل دیاتھا وہ پھرسر اٹھارہا ہے۔

معیشت کی تباہی، مہنگائی، بےروزگاری، بدامنی،خارجہ امور پرمسلسل ناکامی اور اب آگ اورخون کا یہ کھیل۔ووٹ چوری کرکے ایک نااہل کومسلط کرنےوالوں کو جواب تو دینا ہوگا۔

اسلام آباد میں کل 22 سال کے نوجوان کو پولیس نے سامنے سے گولیاں ماردیں۔ہم اس نوجوان کیلئے آواز اٹھارہے ہیں جسے سڑک پر شہید کردیا گیا، نوجوان تحریک انصاف کا ماننے والا تھا، جعلی وزیراعظم کو آواز اٹھانے کی جرات نہ ہوئی۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم لانگ مارچ کر نے کی بجائے عام انتخابات کا انتظار کر ے،گور نر پنجاب

مریم نواز نے کہا کہ بار بار کہتا ہے فوج جانتی میں کرپٹ نہیں ہوں، محل میں درجنوں نوکر رکھے ہوئے ، یہ پیساکہاں سے آتا ہے،کروڑوں روپے لوٹنے والوں کو نیب سے بچایا، ملک سے فرار کرایا، اربوں روپےکی بیرون ملک سے فنڈنگ ہوئی،لیکن تحقیقات کو آگےنہیں بڑھنےدیتا،علیمہ باجی نے کروڑوں کا پیساوائٹ کرالیا، اور کہتا ہے فوج جانتی ہے کرپٹ نہیں ہوں۔

ایک اینٹ لگائے بغیرملک کے قرضے دوگنے کردیے لیکن فوج جانتی ہے میں کرپٹ نہیں، مالم جبہ کیس کھلنے نہیں دیتا، کہتا ہے فوج جانتی ہے میں کرپٹ نہیں ہوں، جھونپڑیاں گرادیں، بنی گالہ ریگولرائز کرالیا، لیکن فوج جانتی ہے میں کرپٹ نہیں ہوں،درخت کہاں لگے، کوئی نہیں جانتا، لیکن فوج جانتی ہے میں کرپٹ نہیں ہوں،فوج بھی اب بولےگی تم نےبڑی ایمانداری سےکرپشن کی ہے۔

Related Posts