لاہور: پاکستان آئر لینڈ ویمن ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسر میچ کو پنک ربن سے منسوب کردیا گیا۔
پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بدھ کو کھیلاجائے گا، جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ بریسٹ کینسر کی آگاہی کے لئے پنک ربن مہم کا حصہ بنے گا۔
دونوں ٹیموں کے کھلاڑی، میچ آفیشلز اور کمنٹیٹرز پنک ربن پہنیں گے۔ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں آگاہی مہم کے سلسلے میں پیغامات بھی دیے جائیں گے۔ تماشائیوں میں پنک شرٹس بھی تقسیم کی جائیں گی۔
شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جانے والی سیریز میں تماشائیوں کا داخلہ فری ہے۔
قبل ازیں سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دے دی۔ سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔