پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ شعلوں کو ہوا دینے کے مترادف ہے، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ شعلوں کو ہوا دینے کے مترادف ہے، بلاول بھٹو
پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ شعلوں کو ہوا دینے کے مترادف ہے، بلاول بھٹو

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا اور اسے عوام پر ظلم قرار دیا۔

پارٹی چیئرمین نے کہا کہ عوام تاریخی مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ شعلوں کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔

بلاول ہاؤس سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کیلئے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس و محصولات آمدنی کا اہم ذریعہ ہیں۔

عمران خان کی حکومت میں عوام ریلیف اور کسی اچھی خبر کو سننے کے لیے ترس گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں لوٹ مار سیل جاری ہے، خان صاحب نے اپنا 3 سالہ دورِ اقتدار صرف عوام کا تیل نکالنے پر ضائع کیا۔ فائدہ صرف اے ٹی ایمز کو دیا گیا۔

انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وسیع تر قومی مفاد میں ایک اور یوٹرن لینا چاہیئے، عمران خان اپنی پالیسیوں کو 180 ڈگری پر موڑ دیں۔

مزید پڑھیں:مسلم لیگ (ن) میں کچھ ایسے لوگ ہیں جو ہم سے اور ہم اُن سے ڈررہے ہیں، مریم نواز

بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور اضافی ٹیکس و محصولات بلا تاخیر واپس لی جائیں۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ غریب کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے۔

Related Posts