پاک فوج کے شہید ہونے والے 2 جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا، سپردِ خاک کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج کے شہید ہونے والے 2 جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا، سپردِ خاک کردیا گیا
پاک فوج کے شہید ہونے والے 2 جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا، سپردِ خاک کردیا گیا

پاک فوج کے گزشتہ روز شہید ہونے والے 2 جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی جن کی تدفین ان کے آبائی علاقوں میں عمل میں لائی گئی۔

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر گزشتہ روز دشمن ملک بھارت کی طرف سے شر انگیزی کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوئے  جنہیں اعزاز و اکرام کے ساتھ وطن کی  مٹی کے حوالے کیا گیا۔

تدفین سے قبل دونوں جوانوں کی نمازِ جنازہ میں بڑی تعداد میں عسکری حکام، عوام الناس اور رشتہ دار شریک ہوئے۔نمازِ جنازہ کے بعد  ائمہ کرام نے شہداء کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے دُعائیں کیں۔ 

بعد ازاں شہید ہونے والے  نائب صوبیدار کندیرو کو پنو عاقل میں سپردِ خاک کردیا گیا جبکہ  پنجاب سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے  سپاہی محمد احسان  کی تدفین جہلم کے علاقے پنڈ دادن خان میں عمل میں لائی گئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی طرف سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز  پیغام میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ گزشتہ 36 گھنٹوں سے بھارت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔

مزید پڑھیں:  بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر

Related Posts