کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کی نماز جنازہ آج (اتوار) کو عشاء کے بعد کراچی کے ڈی ایچ اے محل میں واقع خیابانِ اتحاد مسجد عائشہ میں ادا کی گئی۔
اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنماؤں اور سرکاری عہدیداروں نے شرکت کی۔ جنازے میں پی ٹی آئی کراچی کے کارکنان نے بھی شرکت کی، مرحوم کو گزری کے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کے انتقال پر مختلف سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس