نوازشریف کی والدہ کی لندن میں نماز جنازہ ادا کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوازشریف کی والدہ کی لندن میں نماز جنازہ ادا کردی گئی
نوازشریف کی والدہ کی لندن میں نماز جنازہ ادا کردی گئی

لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔لندن میں ان دنوں جاری سخت لاک ڈاؤن کے باعث بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ میں صرف 30 افراد شرکت کرسکے۔

نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ میں نواز شریف، سلیمان شہباز، عابد شیر علی، ناصر جنجوعہ، ڈاکٹر اشرف چوہان، ناصر بٹ و دیگر افراد شامل تھے۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر اتوار 22 نومبر کی صبح انتقال کر گئی تھیں۔مرحومہ کے انتقال پر وزیر اعظم عمران خان،آرمی چیف و دیگر سیاسی و مذہبی شخصیات کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا تھا۔

نواز شریف کی والدہ کی میت کو نماز جنازہ کے بعد پاکستان بھجوانے کے لیے ہیتھرو ائیر پورٹ پہنچا دیا گیا ہے۔میت کل دن میں پاکستان پہنچ جائے گی۔

Related Posts