این اے 75 ضمنی انتخاب کے دوران فائرنگ سے جاں بحق پی ٹی آئی کارکن کی نمازِ جنازہ ادا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این اے 75 ضمنی انتخاب کے دوران فائرنگ سے جاں بحق پی ٹی آئی کارکن کی نمازِ جنازہ ادا
این اے 75 ضمنی انتخاب کے دوران فائرنگ سے جاں بحق پی ٹی آئی کارکن کی نمازِ جنازہ ادا

ڈسکہ میں این اے 75 ضمنی انتخاب کے دوران فائرنگ سے جاں بحق پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکن ماجد کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈسکہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب کے پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی نے کہا کہ کل ڈسکہ انتخاب کے دن مسلم لیگ (ن) کی طرف سے کی گئی فائرنگ سے شہید پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن ماجد کی نمازِ جنازہ میں شریک ہوا۔

علی اسجد ملہی نے کہا کہ میری پوری جماعت اور میں دکھ اور غم کی اِس گھڑی میں ماجد کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ علی اسجد ملہی نے نمازِ جنازہ کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ 

https://twitter.com/AliAsjadMalhi/status/1363066794878107651

یاد رہے کہ اِس سے قبل ڈسکہ میں پانچ مقامات پر قائم پولنگ اسٹیشنز کے قریب حالات انتہائی کشیدگی اختیار کرگئے، نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے، ووٹرز میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

گزشتہ روز ڈسکہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے بھاری اسلحے کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ دھڑلے سے فائرنگ کی اور رفو چکر ہو گئے۔ نواحی گاؤں گوئندکے میں پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ ہوئی۔ 

مزید پڑھیں: ڈسکہ: 5 پولنگ اسٹیشنوں کے حالات کشیدہ، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

Related Posts