راولپنڈی: گزشتہ روز آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے تمام 6افراد کی میتیں مل گئیں۔ بلوچستان میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے جانے والے شہید افسران کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جامِ شہادت نوش کرنے والے افسران کی نمازِ جنازہ ملیر گیریژن میں ادا کی گئی۔ شہداء کی میتوں کو آبائی علاقوں کی جانب روانہ کردیا گیا۔ تمام افسران کی شہادت کی تصدیق گزشتہ روز آئی ایس پی آر نے کی۔
حکومت کی کوششیں کامیاب،تجارتی خسارے میں ریکارڈ کمی