شہرِ قائد میں سابق صدرِ مملکت اور سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) پرویز مشرف کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنرل (ر) پرویز مشرف کی نمازِ جنازہ کراچی کے علاقے ملیر کینٹ میں دوپہر کے وقت پولو گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں مشہورومعروف شخصیات شریک ہوئیں۔
شہباز شریف بلاول کے ہمراہ ترکیہ جائیں گے
آج سے 2 روز قبل 5 فروری کو سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں دورانِ علاج انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 79 سال تھی۔
طویل عرصے سے زیرِ علاج جنرل (ر) پرویز مشرف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ کر چیف ایگزیکٹو آف پاکستان کا لقب اختیار کیا اور بعد ازاں صدارت کی ذمہ داری بھی سنبھالی۔
دبئی سے جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت کو لے کر آنے والے خصوصی طیارے میں مرحوم صدر کی اہلیہ، بیٹی اور صاحبزادے بھی کراچی پہنچے۔ سابق آرمی چیف کی فوجی قبرستان میں تدفین کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔
ماضی میں جنرل (ر) مشرف نے اپنے دورِ حکومت کے دوران میڈیا کو آزادی دی جبکہ ان کے دور میں متعدد میڈیا چینلز معرضِ وجود میں آئے۔ سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف نے اپنی سیاسی پارٹی بھی قائم کی تھی۔