فنڈز فراہم نہیں کیے گئے، الیکشن کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فنڈز فراہم نہیں کیے گئے، الیکشن کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی
فنڈز فراہم نہیں کیے گئے، الیکشن کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعہ کو پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

رپورٹ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اب تک انتخابات کے لیے فنڈز فراہم نہیں کیے۔

عدالت عظمیٰ نے حکومت کو 27 اپریل تک پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے جمعرات کو ایک بار پھر سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق پنجاب الیکشن کے لیے فنڈز کی فراہمی کا بل مسترد کر دیا۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات 12 مئی کو کرانے کا حکم بھی دیا ہے تاہم حکومت کا موقف ہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات ایک ہی تاریخ پر کرائے جائیں۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں پی ٹی آئی اور حکومتی مذاکرات کا دوسرا دور شروع

اس معاملے پر سیاسی معاملات کے حل کے لیے حکومت اور اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی نے بات چیت شروع کر دی ہے۔

Related Posts