قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی جمیکا میں بھرپور نیٹ پریکٹس، فزیکل اور فیلڈنگ سیشنز میں بھی شرکت کی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی جمیکا میں بھرپور نیٹ پریکٹس، فزیکل اور فیلڈنگ سیشنز میں بھی شرکت کی
قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی جمیکا میں بھرپور نیٹ پریکٹس، فزیکل اور فیلڈنگ سیشنز میں بھی شرکت کی

ویسٹ انڈیز: قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے قبل جمیکا میں بھرپور ٹریننگ کی ہے۔  اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی گزشتہ روز کی گئی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج منفی آئے تھے۔  

قومی ٹیسٹ اسکواڈ آج مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے ٹریننگ سیشن کا آغاز کیا تھا۔ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا ٹریننگ سیشن تین گھنٹے تک جاری رہا۔ اس دوران کھلاڑی نے فزیکل اور فیلڈنگ سیشنز میں شرکت کی۔

تمام کھلاڑی نے سینٹر اور سائیڈ پچز پر نیٹ پریکٹس بھی کی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے (شام 6 بجے پاکستانی وقت) پری سیریز ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کریں گے۔

سیشن میں شرکت کے خواہشمند میڈیا نمائندگان سے درخواست ہے کہ وہ سیشن کے آغاز سے کم از کم 2 گھنٹے قبل ابراہیم بادیس سے رابطہ کریں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 12 اگست سے جمیکا میں شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹیسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرامید ہوں، شاہین شاہ آفریدی

Related Posts