راولپنڈی پولیس کے محرم ا لحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی پولیس کے محرم ا لحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات
راولپنڈی پولیس کے محرم ا لحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات

راولپنڈی:پولیس کی جانب سے محرم ا لحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات کا سلسلہ جاری،محرم الحرام کے پہلے تین روز میں 520مجالس منعقد اور16جلوس نکالے گئے،منعقدہ جلوس ومجالس کی سیکورٹی کے لیے 3500کے قریب افسران وملازمان تعینات کیے گئے۔

سینئر افسران جلوس/مجالس کی سیکورٹی کا جائز ہ لیتے رہے اور ڈیوٹی پر تعینات افسران وملازمین کو ڈیوٹی کے متعلق بریفنگ دیتے رہے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے محرم ا لحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات کا سلسلہ جاری ہے۔

محرم الحرام کے پہلے تین روز میں کیٹیگری ”A”کی 62،کیٹیگری ”B”کی 112اورکیٹیگری ”C”کی 346مجموعی طورپر 520مجالس منعقد کی گئیں جبکہ کیٹیگری ”A&B”کے2جلوس،کیٹیگری ”C”کے 14مجموعی طورپر 16جلوس نکالے گئے۔

سیکورٹی کے لیے اب تک 3500کے قریب افسران وملازمان اپنے فرائض منصبی سرانجام دے چکے ہیں،جلوس ومجالس کی سیکورٹی کے لیے روف ٹاپ ڈیوٹی سمیت ٹریفک کی روانی کے لیے بھی الگ سے انتظامات کیے گئے۔

مجالس وجلوسوں میں آنے والے افراد کو باڈی سرچنگ کے بعدداخل ہونے دیاجارہاہے،سینئر پولیس افسران سیکورٹی ڈیوٹی کے لیے تعینات افسران وملازمان کو گاہے بگاہے چیک کرتے رہے اورڈیوٹی کے متعلق ہدایات جاری کرتے رہے۔

سینئر افسران نے سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران وملازمان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ الرٹ رہتے ہوئے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں اوراپنے اردگرد کے ماحول ومشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے،ڈیوٹی کے دوران شرکاء مجالس و جلوس کی حفاظت کے ساتھ اپنی حفاظت کوبھی یقینی بناتے ہوئے بلٹ پروف جیکٹس اورہیلمٹ کااستعمال کیاجائے۔

Related Posts