کراچی:پولیس کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا‘ ایڈیشنل آئی جی کراچی کے مطابق لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر215مقدمات درج کئے گئے۔
712شہریوں کو خلاف ورزی پر گرفتارکیا،سینکڑوں شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد وارننگ دیکر چھو ڑ دیا گیا، ایڈیشنل آئی جی
غلام نبی میمن کے مطابق بلا ضرورت گھر سے نکلنے والے افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے‘ حیدر آباد میں 18مقدمات،70شہری گرفتار کیے گئے۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق میرپورخاص میں 3مقدمات،10شہریوں کو گرفتار کیا گیا، شہید بے نظیر آباد میں 4مقدمات درج کرتے ہوئے 9افراد کو گرفتار کیا گیا۔
سکھر میں 9مقدمات،43افراد کو گرفتار کیا‘لاڑکانہ رینج میں 6مقدمات،16شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔