ملزمان اسلحہ کے زور پر بار بار جنسی زیادتی کرتے رہے، انصاف کیلئے دربدر ایک غریب پھل فروش کی بیٹی کی دکھ بھری داستان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fruit seller's daughter sexually abused in Punjab

میرے والد پھل فروش ہیں اور ہماری گلی میں ہی ان کی دکان ہے، ایک روز میں اپنے والد صاحب کو کھانا دینے جارہی تھی کہ ارسلان شاہ نامی شخص نے اسلحہ کے زور پر مجھے زبردستی اپنا نمبردیا اور دوسرے روز پھرجب میں کھانا دینے جارہی تھی تو دوبارہ اسلحہ کے زور پر دھمکی دی کہ اگر مجھ سے رابطہ نہ کیا تو تمہارے والد کو قتل کردونگا۔

یہ کہانی پنجاب کے علاقے گجرات کے محلہ خواجگان میں 18 سالہ لڑکی مہک افضل کی ہے  جہاں با اثر ملزمان اسلحہ کے زور پر باپ بیٹی کو نشہ آور گولیاں دے کر لڑکی سے زیادتی کرتے رہے۔ لڑکی حاملہ ہو گئی۔ متاثرہ لڑکی نے سارا واقعہ بیان کردیا۔

لڑکی نے بتایا کہ تیسرے روز میرے والد جب فروٹ لینے منڈی جارہے تھے تو ارسلان شاہ چھت سے کود کر میرے گھر میں آیا اور اسلحہ کے زور پر میرے ساتھ اسلحہ کے زور پر جنسی زیادتی کی اورمزاحمت پر والد کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔

ایک روز رحمان نامی شخص میرے گھر زیادتی کی نیت سے داخل ہوا تو شور مچانے پر لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ ہم نے تھانہ بی ڈویژن کو ملزمان پکڑ کر دیے لیکن معلوم نہیں کہ پولیس نے ملزمان کو کیوں چھوڑ دیا۔

مزید پڑھیں:سسر نے اپنی بہو کو بھی نہ بخشا، نئی نویلی دلہن سے 8روز تک جنسی زیادتی

ملزمان نے ہمیں زبردستی نشہ آور چیز کھانے کو دی ،ملزمان نے کئی بار میرے ساتھ زیادتی کی، میرا میڈیکل ہوچکا ہے اور جنسی زیادتی و حمل ثابت ہوچکا ہے لیکن پولیس ملزمان کیخلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔

Related Posts