پتوکی: دوستوں نے ملکراپنے ہی دوست کورات کے وقت فائرنگ کرکے قتل کر دیا اورلاش گوگیرہ نہر میں پھینک دی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے ریسکیو آپریشن کرکے لاش کو نہر سے نکال کر گورنمنٹ ہسپتال پتوکی منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل پتوکی ملک سکندر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچے اور واقع کی تحقیقات شروع کردی۔
پتوکی ملانوالہ بائی پاس چک نمبر 34 کے رہائشی منظور گجر کے جوان بیٹے اسداللہ گجر کو ملزمان عمران،بگا اعوان،ملک عادل وغیرہ ملانوالہ بائی پاس پتوکی سے تھانہ سرائے مغل کے علاقہ ھلہ منیس کے قریب گوگیرہ نہر کے کنارے لے گئے۔
جہاں پر ملزمان نے اپنے دوست اسداللہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور لاش گوگیرہ نہر میں پھینک دی اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل پتوکی ملک سکندر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ گئے اور ریسکیو1122 کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
مزید پڑھیں:کراچی ایئرپورٹ سے افغان شہری گرفتار، جعلی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ برآمد